طلبہ میں لغت اور قواعد کی کتابوں کی مفت تقسیم
بیدر: 7/اکٹوبر(وائی آر) طلبہ وطالبات میں انگریزی اور کنڑا لغت اورقواعد کی کتابوں کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔ اطلاع کے بموجب ایک پاؤں سے معذورلیکن ممتاز سماجی کارکن جناب خواجہ فریدالدین گلبرگہ موظف محکمہ پولیس نے نندی کور ضلع گلبرگہ کے کنڑا میڈیم سرکاری ہائی اسکول پہنچ کر میرمعلمہ سدھارانی اور اسٹاف کی موجودگی میں طلبہ وطالبات کو انگریزی اور کنڑ اڈکشنری اور انگریزی قواعد کی کتابیں پیش کیں۔ اتنا ہی نہیں اسکول کے کتب خانہ کے لئے بھی موصوف نے انگریزی۔ کنڑا لغت اور انگریزی قواعد کی کتابیں عطیہ کیں۔ میرمعلمہ نے خواجہفریدالدین کاشکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلاع خود خواجہ فریدالدین نے دی ہے۔