اشوک کھینی کی 70ویں یومِ پیدائش پر پروگرام کاانعقاد
بیدر: 6/اکٹوبر(وائی آر) سابق رکن اسمبلی اور نائیس کمپنی کے چیرمین اشوک کھینی نے کل 5/اکٹوبر کو اپنا 70واں یوم پیدائش انتہائی دھوم دھام سے منانے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے بموجب اشوک کھینی نے اپنایوم ِ پیدائش کی تقریب اپنے آبائی گاؤں کھینی رنجہول میں منائی۔ جس میں اروندکمارارلی ایم ایل سی نے شریک ہوکر اشوک کھینی کو یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کی۔
اشوک کھینی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں ضلع بیدر میں اپنے انتہائی قریبی اور واحددوست ایم ایل سی اروندارلی کا استقبا ل کرتاہوں۔ پھر لنگایت مذہب کے مذہبی گروؤں کے ساتھ مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر بیدر ضلع کانگریس کے صدر بسواراج جابشٹی،اورکانگریسی قائد عبدالستار مندکنلی وغیرہ شریک تھے۔
بعدازاں کے پی سی سی کارگذار صدر اور رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈرے، سابق وزیر اور رکن اسمبلی ہمناآباد راج شیکھر پاٹل کے علاوہ سابق وزیر اوررکن اسمبلی بیدر جناب رحیم خان کے شریک پروگرام رہنے کی اطلاع ہے۔ یوم ِ پیدائش کے لئے 11:30بجے دن کاوقت دیاگیاتھا لیکن گاؤں میں کسی شخص کے وفات پاجانے کے سبب شام کو یہ تقریب منعقد کی گئی۔