ہمناآباد: شہرکی معروف علمی شخصیت الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ کی صحت یابی پر گُلپوشی
ٓہمناآباد: 5/ستمبر (ایس آر) الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ صدر مدرس مدرسہ نورالعلوم پچھلے 2 ماہ سے شدید علیل ہو گئے تھے اللہ کے فضل وکرم سے موجودہ وقت میں مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں، اس پُر مسرت موقع پر نوجوانان محلہ بی بی گلی کی جانب سے انکی گُلپوشی اور شالپوشی کی گئی۔ اس موقع پر الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ نے اُن تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس آزمائیش کی گھڑی میں اپنی مخصوص دعاؤں میں انکی صحت یابی کے لیے دعاکی اور ہمارے اہل خانہ کی ہمت افزائی فرمائی۔ اس موقع پر حافظ محمد شمس الدین امام و خطیب مسجد بلال ؓبی بی گلی،سید تاج الدین،محمد شفیع الدین،سید رضوان صحافی،محمد معین الدین ببلو،مفتی سُہیل عاطف قاسمیؔ کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔