ضلع بیدر سے

ہلسور: درگاہ حضرت قاسم علی شاہ حُسینی قادری افتخاری کا 57 واں عرس شریف

بسواکلیان:6/اکتو بر (کے ایس)جناب ابرار سود اگر کی اطلا ع کے بمو جب درگاہ حضرت قاسم علی شاہ حُسینی قادری افتخا ری تعلقہ ہلسور کا 57 واں عرس کا آغاز۔اولیا اللہ،اللہ کے ولی ہو تے ہیں اللہ انکے سا تھ ہو تا ہے اس لئے انکی ہدایت اور انکی عملی زند گی کو ہر انسان کو اپنا نے سے اللہ آپکے سا تھ ہو جا ئیگا اورشیا طین آپکے پا س نہیں آئینگے اور ہر پر یشا نی سے آپکو محفوظ رہینگے۔اس لئے اللہ کے احکا مات بھی ہیں کہ اللہ وا لوں سے ربط رکھو انکے اصو لوں و ہدا یت پر عمل کرو تو تم کا میاب ہو جا ؤگے۔

یہ باتیں جناب انور اللہ حُسینی پیر مُرشد ی نے ہلسور تعلقہ قا سم علی شاہ چشتی نظامی قا دری افتخاری کے 57ویں عرس کے مو قع پر یہاں مو جود عوام سے بتا رہے تھے اس مو قع پر بسواکلیان کے کا نگریس یوتھ لیڈر منہاج نواب داؤد ضلع پر یشد ممبر سُدھیر کاٹگی،جا مع مسجد خطیب وامام درگاہ کمیٹی کے ذمیدار ابرار سعود اگر منضور دولہ جی،اعجازجہانگیر،عبدالحمد،جناب غوث صاحب،غفار صاحب جیلانی، مخدوم دولہ جی، مجاہد اور دیگر کئی معز یزین تعلقہ ہلسور مو جود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!