ضلع بیدر سے

شمالی کرناٹک کے سیلاب زدگان کے لئے 2400 کروڑ روپئے جاری کئے گئے: بھگونت کھوبا ایم پی

بیدر: 5/اکٹوبر (وائی آر) شمالی کرناٹک میں آئے سیلاب سے متعلق مرکزی حکومت نے کل1200کروڑ روپئے اور آج صبح 897کروڑ روپئے اسی طرح ریاست نے 303کروڑ روپئے جاری کئے۔ جملہ رقم 2400کروڑ بنتی ہے۔یعنی کرناٹک کے سیلاب زدگان کے لئے 2400کروڑ کی رقم جاری کی گئی ہے۔ یہ باتیں بیدر کے رکن پارلیمان بھگونت کھوبا نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندرمودی پر اور ریاست کے 25ارکان پارلیمنٹ پر الٹے پلٹے الزامات لگار ہے تھے۔ اور ریاست سے مایوس کردینے والی تنقیدمیں مصروف تھے۔ مذکورہ مالی امداد کے جاری کرتے ہی ان تنقیدوں کا منہ بند ہوجانا چاہیے۔ بھگونت کھوبا نے بتایاکہ سیلاب زدگان کی باز آبادکاری اور دیگر کام وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا اچھے طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ ان کے کئے گئے کام تمام کے لئے حوصلہ بخش اور نقش پا ہیں۔

تمام ضلع کی عوام کے مسائل کو انھوں نے حل کیاہے۔ مسٹر کھوبا نے کانگریس اور جنتادل (یس) پر الزام عاید کیاکہ ہماری حکومت پر الزام لگانے والے کانگریس اور جے ڈی ایس قائدین نے اپنے اشتراک والی حکومت کی معیاد میں سیلاب زدگان کے لئے مکانات تعمیر کرنے کاوعدہ کیاتھا لیکن ابھی تک کوئی مکان تعمیر نہیں کیاگیا۔ پچھلی معیاد میں جولوگ متاثرتھے وہ آج تک متاثر ہی ہیں۔

ہماری حکومت نے بینکوں کے توسط سے متاثرین تک رقم پہنچائی ہے۔ مودی جی کی حکومت عوام کی حکومت ہے اور عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔حکومت نے متاثرین کے لئے امدادجاری کرکے سب کے منہ بندکردئے ہیں۔ اس کے لئے وزیر اعظم مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، اور ریاست کے تین مرکزی وزراء کا کرناٹک کی عوام شکریہ اداکرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!