علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

جناب خواجہ فریدالدین انعامدار اور خواجہ سراج الدین انعامدارکوتہنیت

بیدر: 5/اکٹوبر (وائی آر)  ممتاز سماجی کارکن اور محکمہ پولیس کے وظیفہ یاب جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کو ان کی سماجی خدمات کے پیش نظر سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول ایجیری تعلقہ یڈرامی ضلع گلبرگہ میں تہنیت پیش کی گئی۔ ان کے ساتھ ان کے فرزند خواجہ سرا ج الدین انعامدارجنہوں نے گلبرگہ کے بس ڈپو میں لگی آگ کو بجھانے میں اہم رول اداکیاتھا ان کو شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

یہ پروگرام اسکولی طلبہ میں سائیکلوں کی تقسیم اور تہنیت سے متعلق تھا۔ اس موقع پر شانتپا کوڈلگی چیرمین ضلع پنچایت سوشیل جسٹس کمیٹی، رکماپاٹل تعلقہ صدر کانگریس کمیٹی تعلقہ یڈرامی موجودتھے۔اسکول کے صدر معلم جناب قادر باگ نے نظامت کافریضہ انجام دیا۔ اور طلبہ میں انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!