دیگر ریاستیںریاستوں سے

تمل ناڈو: 10ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ، تمام طلبہ کو کیا گیا پاس

تقریباً 9 لاکھ طلبا اس مرتبہ 10ویں کا امتحان دینے والے تھے، لیکن کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے طلبا کی زندگیوں کو کوئی خطرہ نہ ہو، اس لیے انھیں بغیر امتحان دیئے ہی پاس قرار دیا گیا۔

چنئی: تمل ناڈو میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے ایس ایس ایل سی بورڈ کی 10ویں کلاس کے امتحانات منگل کو منسوخ یعنی رد کردیئے گئے اور سبھی طالب علموں کو پاس قرار دے دیا گیا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ تقریباً نولاکھ طلبا اس مرتبہ 10ویں کا امتحان دینے والے تھے، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے انھیں بغیر امتحان دیئے ہی پاس قرار دیا گیا۔

تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سامی نے ویڈیو کے ذریعہ اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ 15 سے 25 جون تک ہونے والے 10ویں کلاس کے امتحانات رد کر دیئے گئے ہیں تاکہ طالب علموں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کلاس 11ویں کے باقی سبجیکٹوں کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 10 ویں بورڈ کے امتحانات رد ہونے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے بیچ نو لاکھ طالب علموں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر امتحانات کا انعقاد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مدراس ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے امتحانات منعقد کرنے کے فیصلے پرازسر نو غور کرنے کے لئے کہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!