جرائم و حادثات

ہمناآباد میں قومی شاہراہ پر دلخراش سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت

ہمناآباد: 5/ اکٹوبر(ایس آر)ہمناآباد میں قومی شاہراہ 65 پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے بموجب محمد صاحب ولد فرید صاحب ساکن سندن کھیرا عمر ساٹھ سالہ جو کے پیشہ سے ٹریکٹر ڈرائیور تھے اپنی ٹو وہیلر گاڑی سے ہمناآباد سے سندن کھیرا اپنے گاؤں کو جارہے تھے کے قومی شاہراہ پر کے ای بی کے پاور اسٹیشن کے رو برو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر راہ فرار اختیار کرلی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کے مقام حادثہ پر ہی محمد صاحب کی موت واقع ہوگئی اورسٹرک پرانکے جسمانی اعضاء بکھرے پڑے ہوئے ملے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہمناآباد ٹرافک پولیس کے عہدیداران مقام حادثہ پر پہنچ کر پنچ نامہ تیار کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ہمناآباد کے سرکاری اسپتال کو منتقل کیا، پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا، مرحوم کے آبائی وطن سندن کھیرامیں بعد نماز عصر تدفین عمل میں لائی گئی۔ اس ضمن میں ہمناآباد کے ٹرافک پولیس اسٹیشن میں ایک مقد مہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے قومی شاہراہ پر مسلسل حادثات پیش آرہے ہیں اور انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے اسکو روکنے کے لیے ہمناآباد کے آس پاس رنگ روڈ کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے، جس وقت گلبرگہ ڈویژن کے کمشنر ہرش گپتا تھے، تب انہوں نے ہمناآباد میں رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بناتا تھا اور اسکے لئیے رقم بھی مختص کی گئی تھی مگر انکے تبادلے کے بعد یہ معاملہ بھی برفدان کی نظر ہو گیا ہے جب تک ہمناآباد میں رنگ روڈ کی تعمیر نہیں کی جاتی تب تک انسانی جانوں کا نقصان ہو تا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!