ضلع بیدر سے

بیدرضلع وقف آفسر کا دورہ بسواکلیان، مساجد سے متعلق اوقافی مسائل پر کی وضاحت

بسواکلیان: 4/اکتوبر(کے ایس) سید طفیل مُحسن تعلقہ وقف اسسٹنٹ کے بموجب محمد یونس احمد وقف آفسر بیدر اور محمد لطیف وقف انسپکٹر بسواکلیان نے آج بسواکلیان کا دورہ کیا اور جا مع مسجد کا معائنہ کیا۔ بعد نماز جمعہ تعلقہ وقف انفارمیشن سنٹر بسواکلیان میں صحا فیوں سے ملا قات کی اور پو چھے گئے مختلف سوالات کے جوا بات دیے گئے۔

صحافیوں کے اس سوال پر کہ موزن اور امام کو ہر ماہ جووظیفہ دیا جارہا ہے اسکی چند ماہ سے غیرمتعلقہ افوا ہوں کا با زار گرم ہے، جسکی وجہ سے ہر مسجد کے امام اور موزن میں تشویش پائی گئی ہے۔ آخر اس معاملے کی وضاحت کے جواب میں یونس احمد جمعدار وقف آفسر بیدر نے کہا کے تمام موزن اور امام 25تاریخ تک اپنے خد مات کا سند مطالقہ صدر و سکر یٹر ی کے تصدیق نا مے کے ذریعہ ضلع وقف آفسر میں دا خل کرائیں جس کے بعد ہی تنخواہ جاری کی جائے گی۔

اس کے لئے بیدر تک آنے کی ضرورت نہیں۔شہر میں رہنے والے شہر سطح پر اپنے اپنے صداقت نا موں کو تعلقہ وقف انفا رمیشن نزد جا مع مسجد سید طفیل مُحسن وقف انچا رچ بسواکلیان میں داخل کرائیں یا وقف آفس بیدر کے آئی میل پر بھی بھیج سکتے ہیں۔البتہ مو ضعات والے راست طور پر بیدر بھجیں یا تعلقہ واقف انفا رمیشن میں داخل کریں۔

جناب میر اقبال علی نامہ نگار نے وقف آفسر سے جاننا چاہا کے مختلف مسجد کمیٹیوں کے رینیول اب تک زیر تعطل ہیں اس کی و جہ کیا ہے؟ جسکے جواب میں وقف آفسر نے بتایا کہ نئے قانون کے تحت جن مساجد کی عرضیاں جائیدات اوراسکے تفصیلات فارم نمبر 42، بلدی نمبرات کے ساتھ اور مو ضعات کے افراد گرام پنچایت مالکانہ دستاویزات کے ساتھ داخل کریں بہت جلد کمیٹی سے منظور ہو کر آگئی۔

مز ید انہوں نے کہا بسواکلیان کے کئی نئی مساجد وقف بورڈمیں اب تک درج نہیں ہیں انہیں چاہئے کہ فوری درج کروائیں اورمز ید تفصیلات حاصل کرنے کیلئے طفیل محمد تعلقہ وقف انچارچ سے ربط پیدا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر محمد لطیف وقف انسپکٹر، محمد مشتاق احمد صدر جامع مسجد، شیخ یو نس صاحب خازن جامع مسجد، خلیل گوبرے صدر مسجد اللہ نگر، اقبال صاحب گلشن، سنئیر صحافی میر اقبال علی صدر(KSUWJF) بسواکلیان، سنئیر صحافی خواجہ سرتاج الدین موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!