ضلع بیدر سے

محکمۂ پنچایت راج کے جونئیر انجئنیر کے گھر پر چھاپہ: 75لاکھ کےزیورات، 1کروڑ 12لاکھ کی جائیداد اور 1لاکھ 27ہزار روپے نقد برآمد

ہمناآباد: 4/اکٹوبر (ایس آر) ہمناآباد میں محکمۂ پنچایت راج کے جونئیر انجئنیر وجئے ریڈی کی رہائیش گاہ پر اینٹی کرپشن بیور نے بروز جمعرات کی صبح چھے بجے سے دیررآت تک بیک وقت انکے چار مقامات، نرنہ گاؤں کے مکان اور فارم ہاؤس، ہمناآباد کے بسوانگر علاقہ کے مکان پر،اور انکے بنک لاکر پر چھاپہ ماری کی گئی ان چار مقات سے انٹی کرپشن بیورو کو 75لاکھ 35ہزار کے زیورات، 1 کروڑ 12 لاکھ کی جائیداد اور 1 لاکھ 27 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں جو کے انکی آمدنی سے 134فیصد زائد بتلائے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، بتایا جارہا ہے کے وجئے ریڈی محکمۂ پنچایت راج میں جونئیر انجئینر کے عہدے پر مستقل ملازم نہیں ہے اور یہ ڈیلی ویجس کی بنیاد پر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔چھاپہ ماری کے وقت بی،ایم،جیوتی (اے،سی،بی،ایس،پی،بیدر) بی،بی پٹیل ڈی،ایس،پی بیدر، شرن بسپاانسپکٹر بیدر، سدھا آدی یادگیر، گروپا برادر، اسماعیل شریف، سریکانت سوامی، انیل، اُمیش، سرسوتی ملما، لنگ داس کے علاوہ اے،سی،بی کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!