ضلع بیدر سے

بیدر کے رکن پارلیمان بھگونت کھوبا کی وزیر زراعت سے نمائندگی

بیدر: 4/اکٹوبر (وائی آر) یکم اکٹوبر کو ضلع پنچایت کے ضلع ترقیاتی جائزہ اجلاس میں ضلع کے کسان شریک تھے۔ جہاں حکومت سے میں نے 20کنٹل فی کسان خریداری کے اقدامات کرنے کی بات کہی تھی۔ اسی کے پیش نظر میں نے بنگلور میں وزیر زراعت لکشمن ایس سنگپا سے ملاقات کی۔اور کہاکہ فی کسان 20کنٹل مونگ اور ارد خریدی جائے۔ اس سے قحط سالی سے جوجھ رہے ہمارے کسانوں کو مدد ملے گی۔ آپ کا ساتھ بے حد ضروری ہے۔ اگر آپ آگے آکر یہ اقدام کرتے ہیں تو مناسب رہے گا۔

میری اپیل کے پیش نظر وزیر محترم نے کسانوں کے فائدے کے لئے اقدامات کرنے کی بات کہی۔ اور کہاکہ کسانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آنے والے دِنوں میں ہماری حکومت آپ کے مسائل کو حل کرے گی یہ تیقن وزیر نے دیاہے۔ یہ باتیں بیدر کے رکن پارلیمان بھگونت کھوبا نے بتائی ہیں۔ اس بات کی اطلاع رکن پارلیمان کے پی اے مسٹر امرہیرے مٹھ نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!