اقتدار میں آنے پر ایک سال کے اندر تمام سرکاری خالی عہدوں پر تقرری ہوگی : راہل گاندھی
نئی دہلی: 31 مارچ . کانگریس صدر راہل گاندھی نے اتوار کو یہ وعدہ کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اقتدار میں آنے پر ان کی پارٹی 31 مارچ 2020 تک تمام سرکاری عہدے خالی عہدوں پر بحالی کر دے گی۔
مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں روزگار بحران کا حوالہ دیتے ہوئے یہ وعدہ کیا۔
انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی وعدہ کیا کہ صحت، تعلیم وغیرہ کے لئے مرکز سے ہر ریاستی حکومت کو فنڈ کی منتقلی کو بھی ان خالی عہدوں سے جوڑا جائے گا۔ (یو این آئی)