ضلع بیدر سے

چٹگوپہ کے گلوبل پبلک اسکول کی جانب سے سوچھ بھارت مہم چلائی گئی

چٹگوپہ: بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائیش کے موقع ہر چٹگوپہ کے گلو بل پبلک اسکول کی جانب سے سوچھ بھارت مہم چلائی گئی،اس مہم کے تحت اسکول انتظامیہ، تمام مدرسین اور طالب علموں نے ملکر ہوسنگ بور ڈ کالونی اور بھاونی کالونی میں صفائی کے کام کو انجام دیا۔

اس موقع پر اسکول کے صدر محمد عبدالرشید نے تمام لوگوں سے اپیل کی کے وہ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کچرے کو کوڑے دان میں ڈالیں،ہمارے آس پاس کا ماحول صاف ستھرا رہے گا تو ہماری صحت تندرست رہے گی اور ہمارامعاشرہ ایک صحت مند معاشرہ بنے گا۔اس موقع پر محمد عبدالواجد صدر مدرس کے علاوہ دیگر اساتذہ اور طالب علم موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!