ضلع بیدر سے

بسواکلیان: اقراء اسکول میں 71/واں یوم جمہوریہ منایا گیا

بسواکلیان: 26/ جنوری (کے ایس) یوم جمہوریہ ہمارا قومی تہوار ہے۔ آزادی کے فوری بعد یہ ضرورت محسوس ہوی کہ ملک کو بہتر طور پر چلانے کے لئے کوئی قانون ہو۔بابا راؤ امبیڈکر نے دستور کے ذریعہ ہندوستان کے ماضی کو اس کے مستقبل سے جوڑا۔بابا صاحب کے قبادت میں دستور ساز اسمبلی کے مختلف شعبہ زندگی اور طبقات سے تعلق رکھنے والے نمائندوں و ماہر ین نے مل کر ایک ”مفاہمت پسند“دستور ہماری ہندوستانی اتفاق رائے کو 1950میں تشکیل دیا۔دستور ساز اسمبلی کی تین سال محنت سے تشکیل شدہ دستورآج ہمارے سیاسی، سماجی،تعلیمی ومعاشی ڈھانچے کی مظبوطی کا ضامن ہے۔

یوم جمہوریہ کے مو قع پر اسکول جناب میر اقبال علی اقراء پبلک اسکول میں پر چم کشائی کے بعد تقر یب میں مو جودحضرات،استاتذہ،طلبا و طلبات سے یوم جمہوریہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور آئین کے تحفظ کے لئے آپسی اتحاد کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔

بچوں نے حب الوطنی پرمبنی خو بصورت پر و گرام پیش کئے۔اس مو قع پر جماعت اول تاجماعت ہفتم میں اول،دوم،سوم آننے والے طلبات کو انعامات سے نوازا گیا۔اس پروگرام میں میر اظہر علی نو رنگ،خواجہ سرتاج الدین،احسن اللہ حُسین،سیدہ امت العزیز کو کب،عطیہ ربی،صدر معلمہ فر حا نہ بیگم،معلمہ مسکان، معلمہ شا زیہ شا ہین،طلبا و طلبات شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!