ایڈیٹر کے نام

مسلم نوجوان سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لئے جدو جہد کریں ‬

 مراسلہ نگار : شیخ ساجد محمود ، پوجا نگر، میراروڈ

مکرمی !

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ مسلم نوجوان سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لئے کوشش نہیں کرتے بلکہ وہ احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کی کوشش بے سود ہے اور ہمارے لئے کوئی امکانات نہیں ہیں ۔ ہمارے ساتھ تعصب کیا جائے گا ۔انہی خدشات کے پیش نظر مسلم نوجوان سرکاری ملازمتوں کے عریضہ لکھنے سے کتراتے ہیں ۔ جبکہ یہ خدشات بے بنیاد ہیں ۔ ہم نے کئی مسلم نوجوانوں کو سرکاری روزگار حاصل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

اگر مسلم نوجوان بھی پوری تیاری کے ساتھ کوشش کریں تو یقیناً کامیابی سے ہم کنار ہو سکتے ہیں ۔ میرا مسلم نوجوانوں کو مشورہ ہیکہ وہ سرکاری ملازمتوں کے سلسلے میں باخبر رہیں اور مکمل معلومات حاصل کرتے رہیں ۔ آج کل بہت سی تنظیمیں اس سلسلے میں رہنمائی کر رہی ہیں اُن سے استفادہ کرتے ہیں ۔ اور خود بھی اخبارات کا مطالعہ کرتے رہیں۔ ایسے رسائل وجرائد جو سرکاری ملازمتوں کی تفصیلات مہیا کرتے ہیں اور رہنمائی بھی کرتے ہیں برابر مطالعہ کیا کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!