نامعلوم شخص کی نعش دستیاب
بیدر: 30/ستمبر (وائی آر) شہر کے سبل برید گارڈن میں ستمبر29 کواندازے کے مطابق 35تا40سالہ عمر کے نامعلوم شخص نے گلے میں پھانسی ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔اس ضمن میں نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیاہے۔ کس وجہ سے ایسا کیاگیا اس کا پتہ نہیں چل سکا۔ مرنے والے کاقد5فٹ 6انچ ہے۔ گول چہرا،اور سر پر بال نہیں ہیں۔ بائیں ہاتھ پر راجو نام کھدا ہواہے۔ کریم کلر کی پینٹ، سفید اور گلابی رنگ کی شرٹ پھانسی کے وقت موجودتھی۔اگراس شخص کو کوئی جانتا ہوتو نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی سے 08482-228256 اور 9480803446 بید رکنڑول روم پر 08482-226704 پررابطہ کرنے بیدر نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ہے۔