تازہ خبریںخبریںریاستوں سےقومیکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

مودی حکومت صحافت کو خاموش کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔ چندرابابونائیڈو

حیدرآباد7مارچ(یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ،ملک کو گمراہ کرنے اورملک کے سرکردہ اداروں کو تباہ کرنے کے بعد مودی حکومت نے روزنامہ ہندو اور این رام کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت معاملہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے جو دستور ہند میں دی گئی اظہار خیال کی آزادی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔
چندرابابونائیڈو نے انگریزی زبان میں کئے گئے اپنے دو ٹوئیٹس میں کہاکہ ہندو اخبار اور این رام کی جانب سے سامنے لائی گئی رفائل معاملت کی مبینہ بے قاعدگیوں پروضاحت پیش کرنے کے بجائے مودی حکومت غیر دستوری طریقہ کار اور خوف کا ماحول پیداکرتے ہوئے صحافت کو خاموش کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔اس سے جمہوریت کے فی الفور زوال کے اشارے ملتے ہیں۔

Read more at http://www.uniurdu.com/babu-tweet-rafale/others/news/1520743.html#GdOL6273z0V1RvaB.99

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!