ضلع بیدر سے

مندکنلی کالج طلبہ کی ریاستی سطح کھیل مقابلوں کے لئے نامزدگی

بیدر: 27/ستمبر (وائی آر) محکمہ پی یوتعلیم کے تحت چلنے والے ضلع سطح کھیلوں میں مندکنلی سرکاری پی یوکالج کے طلبہ نے ”جمپ رسی کھیل مقابلہ“ میں بہترین مظاہر ہ کرتے ہوئے جیت حاصل کی ہے اور وہ ریاستی سطح پر نامزد ہوئے ہیں۔ طلبہ بھوانی تیرتھیا، بھوانی راجکمار، بھاگیا شری، وجے لکشمی، دھرم راج، نکیتا نرسنگ، رادھیکاچن بسیا اور گوتم چندرکانت ریاستی سطح پر نامزد ہوئے ہیں۔ طلبہ کی اس محنت اور نامزد گی پر کالج کے پرنسپل بسواراج گؤرے، مبارک تربیتی مدرس، دیہات کے ذمہ دار چنپا گورشٹی اور لیکچررس نے اپنی مسرت کا اظہار کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!