نرنہ میں 28/ستمبرکوعرس شریف حضرت بابا بڈن صاحب
بیدر: 27/ستمبر (وائی آر) جناب عبدالقدیر لشکری کی اطلاع کے بموجب موضع نرنہ تعلقہ چٹگوپہ اور ضلع بیدر شریف میں حضرت بابا بڈن صاحب رحمتہ اللہ علیہ کادوروزہ عرس شریف منایاجارہاہے۔28/ستمبر بروزہفتہ بعدنمازمغرب محلہ قریش گلی سے صندل مبارک نکلے گا اور رات دیر گئے درگاہ حضرت بابا بڈن صاحب ؒ پہنچے گا۔
29/ستمبر کی صبح 7بجے کشتی کاپروگرام چلتا رہے گا اور شام تک زائرین کے لئے طعام کانظم رہے گا۔ اسی طرح 29/ستمبر مطابق 29محرم الحرام بروزاتواربعدنماز مغرب چراغاں اور بعدنماز عشاء سے رات دیگر گئے تک محفل قوالی ہوگی۔جس کو گلشن بہار قوال اور دیگر قوال پیش کریں گے۔