ضلع بیدر سے

بیدر: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 29/ستمبر کو اجلاس برائے حجاج اکرام

بیدر: 27/ستمبر۔ محمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر نے تمام حجاج کرام کو تکمیل حج پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام حجاج کے حج کو الله تعالی قبول فرمائے، اور اس کی تمام خیر و برکات سے نوازے: آمین!

بلا شبہ حج جیسے عظیم الشان فریضہ کو ادا کرنے کے بعد مومن کی زندگی میں غیر معمولی تبدیلی محسوس ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیئے۔ اسی فلسفہ کی تفہیم اور حجاج کرام کی تہنیت کے لیے جماعت اسلامی ہند، بیدر کے زیر اہتمام 29/ستمبر کو اجلاس برائےحجاج اکرام منعقد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس 29 ستمبر 2019۔ ۲۹ محرم الحرام ۱۴۳۷ھ بروز اتوار صبح:30 :11 تا ظہر مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمۃ اللہ علیہ ہال، نور خان تعلیم، بیدر میں ہوگا۔

اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر نے تمام حجاج کرام سے گزارش کی ہے کہ اس اجلاس میں شرکت فرما کر حج کے عظیم مقاصد کو حاصل کرنے میں ہماری نصرت فرمائیں۔ خواتین کے لئے پردے کا انتظام رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!