گدگے اسپتال میں 29/ستمبر کو دل کی بیماریوں کا تشخیصی کیمپ
بیدر: 27/ستمبر (وائی آر) اسی مہینے کی 28اور 29تاریخ اتوار اور پیرکوصبح 10بجے سے 4بجے شام تک ”بین الاقوامی یوم قلبی امراض“کے موقع پر دودن تک شہر کے گدگے ملٹی سوپر اسپیشالٹی اسپتال موقوعہ نزد موہن مارکیٹ بیدر میں قلب (دل) کے امراض سے متعلق مفت اور رعایتی قیمت پر تشخیصی کیمپ رکھاگیاہے۔ بلڈپریشر سے متعلق ساری تشخیص مفت ہوگی۔داخلہ فیس نہیں لی جائے گی۔ ECGاور2ڈی ایکو پر20فیصد رعایت دی جائے گی۔
ان دنوں دنیا میں ہر سال 1کروڑ 79لاکھ افراد دل سے متعلق امراض میں مبتلا ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے مناسب غذا کااستعمال ہو۔ سگریٹ نوشی، بلڈ پریشر، پرقابوپانے کیلئے یوگا سن سمیت ورزش جیسی سرگرمیوں پردھیان دینا ہوگا۔ آسان زندگی نے کولسٹرول میں اضافہ کردیاہے۔ موٹاپا، شوگر جیسی امراض کاتعلق دل سے ہے۔ صحت مند غذاؤں کااستعمال اورسگریٹ نوشی کو ترک کرنا، وقفہ وقفہ سے طبیب سے تشخیص کروانا، اسی طرح بی پی پر نظر رکھنا اور قاعدے کے مطابق کولسٹرول اسکریننگ کروانے سے دل سے متعلق بیماریوں پر قابو پاناممکن ہوگا۔
اسلئے ضلع میں دل سے متعلق مریض اپنے مرض کی مفت تشخیص اورکم قیمت پر علاج کے لئے گُدگے ملٹی سوپراسپیشالٹی اسپتال میں منعقدہ 2روزہ طبی کیمپ سے استفادہ کرنے اسپتال کے ڈائر کٹر ڈاکٹرچندرکانت گُدگے نے پریس نوٹ میں عوام سے اپیل کی ہے۔