ضلع بیدر سے

بسواکلیان: کسان مخالف قوانین کے خلاف رعیت سنگ نے نکالی پدیاترا

بسواکلیان: 6/مارچ (کے ایس ) ملک بھر میں کسانوں کا احتجاج 101دن سے جاری ہے، لیکن مرکزی حکومت اب تک ان کالے قانون کو واپس لینے کا نام نہیں لے رہی ہے۔حکومت دو بڑے سرمایہ داروں کی مدد کرنے اور اُنکے دباؤ میں آکر ملک کے کسانوں پر اپنا شکنجہ بنائی ہوئی ہے۔ اسی سلسلے میں آج بسواکلیان رعیت سنگ کی جانب سے مخالف کسان قوانین کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے بسواکلیان گاندھی چوک سے پدیاترا نکالی گئی جو حیدرآباد کرناٹک علاقہ کے سبھی اضلاع و تعلقہ جات سے ہوتے ہوئے 23مارچ کو بلاری پہنچے گی۔

اس بات کا اعلان کرناٹک راجیہ ریت سنگ کے ریاستی صدر ہدی ناراین سوامی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عام آدمی پارٹی ضلع صدر دیپک ملگار اور دیگر افراد موجود تھے۔دیپک مالگار نے بتایاکہ ملک بھر میں کسانوں کے خلاف حکومت کے قوانین کے خلاف جو غیر جروری کسانوں پر تھوپا جارہاہے۔اور اسی طریقے سے گذشتہ میں این آر سی،این آر پی،رام مندر،کے تعلق سے بھی عوام میں پھوٹ دالنے کی ناکام کوشش انجام دی گئی ہے۔اب وہ ملک کے کسانوں پرملک کے دو سرمایہ داروں کے فائدہ کے لئے قانون بنا کر کسانوں پر اپنا شکنجا بنائے گئے ہیں۔اس لئے عام آدمی پارٹی نے کسانوں کی حمایت میں آکر انکا ساتھ دیگی۔اس موقع پر بسواکلیان کے عام آدمی پارٹی سید شمس المبین بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!