سرکاری ملازمین کی اب تک جومن مانی چلی، وہ اب آگے نہیں چلے گی: وزیرحکومت کرناٹک پربھو چوہان
بسواکلیان: (کے ایس) گاؤماتا کی حفاظت کے لئے میں منسٹر بنا ہوں، حیدر آباد کرناٹک کےعلا قےکا نام دہشت پسند اُگروادی ہونے کی وجہ سے نکال کر کلیان کر ناٹک کا نام دیا گیا ہے۔ یہ باتیں پربھو چوہان نے بسواکلیان سی ایم سی، ویٹرنری دواخا نہ اور سرکاری دوا خانے کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ملازمین کے کاموں کا معائنہ کے دوران کی۔
وزیر موصوف نےملازمین کی حاضری رجسٹر لے کر سب کی حاضری لی اور جو ملازمین غیرحاضر ہیں انکے خلاف کاروائی کر نے کے لئے کہا اور وہا ں موجود ملازمین کو کہا کہ اب تک جومن مانی چلی اب آگے نہیں چلے گی۔ اسی طرح کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ انو بھوا منٹپ میں پر بھو چوہان کا استقبال بسواراج پٹا دیواراؤ نے کیا کیونکہ انہوں نے وزیر بننے کے بعد پہلی مر تبہ انوبھوا منٹپ آئے۔
ان کے ہمراہ وزیرخواتین واطفال کے منسٹر موجود تھے۔کا نگر یس آئی لیڈر نرشٹی، بسوا بھوان پنچ کمیٹی کے صدر اور ممتاز شخصیتیں موجود تھے۔ پربھو چوہان نے کہا کے میں انھو بو منٹپ کیلئے 20کروڑ روپئے لایا ہوں اور انوبھوامنٹپ کو مزید جتنی بھی رقم چاہئے وہ ہمارے چیف منسٹر دینے کے لئے تیار ہیں۔
حیدرآباد کا یہ نام اُگروادی کانام ہے اسلئے حیدرآباد کرناٹک کا نام تبدیل کرکے کلیان کرناٹک رکھا گیا ہے۔ میں بحثیت منسٹر وزیرحیوانات کا قلم دان اپنی مرضی سے لیا ہوں اسلئے میں گا ؤ ماتا کی خدمت کروں گا میں یادگیر،بیدر ضلع کا دورہ کرونگا، وہاں کے مصالیخہ کا جا ئزہ لوں گا اور اسکی مناسب کا روائی کروں گا۔
اس موقعہ پرمختلف خانگی تعلیمی ادا روں کے ذمہ داروں نے مختلف مطا لبات پر مشتمل میمو رنڈم دیتے ہوئے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔ جن میں خلیل گوبرے،فسیح چو دھری، تاج الدین سر،اور دیگر معزز شخصیتوں نے مختلف مسائل پر شکایتں پیش کی جسے وزیر نے قبول کرتے ہوئے مناسب انداز میں حل کرنے کا تیقن دیا۔