ضلع بیدر سے

جناب شیخ احمد باگ کی رحلت پرامیرمقامی جماعت اسلامی بسواکلیان کا تعزیتی بیان

بسواکلیان: 19/جون (پریس نوٹ) مورخہ 17 جون 2020 بروز بدھ ، دوپہر 11:30بجے جناب شیخ احمد باگ، رکن جماعت گلبرگہ، متوطن بسواکلیان، اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ رجعون،

جناب شیخ احمد باگ، اپنے والد کے انتقال کے بعد ، بڑے بھائی کا مثالی کردار ادا کیا، سارے خاندان کو سنبھالا، چھوٹے بھائیوں اور بہنوں کی شادیاں کیں، تعلیم و دیگر ضروریات کی تکمیل کی۔

آپ کا مطالعہ بہت وسیع تھا، گفتگو پر اچھا خاصا ملکہ تھا، آپ کی شخصیت میں مقناطیسیت تھی۔ لوگ آپ سے گرویدہ تھے۔ آپ بڑے چھوٹے سب کی قدر کرتے، آپ کی ایک بیٹی اور ایک بھائی جماعت اسلامی کے رکن ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!