آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

رجب طیب اردگان! تیرے حوصلہ کو سلام: اردگان نے خلافت کا خلاء پُرکردیا

مراسلہ نگار: ساجد محمود شیخ، میراروڈ

مکرمی!

ترکی کے صدر جناب رجب طیب اردگان نے اقوام متحده کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام اور مسلم دنیا کو درپیش مساٸل بڑے موثر انداز میں اقوام عالم کے سامنے پیش کیے ۔ انہوں نے مسٸلہ فلسطین سمیت مسلم دنیا سے جڑے کٸ بڑے معاملات اٹھائے۔ اسی کے ساتھ ساتھ دنیا میں غربت بھوکمری کو اپنی بحث کا حصہ بنایا۔ جوہری ہتھیاروں کے سلسلے میں بڑی طاقتوں کے کھیل کا پردہ فاش کرتے ہوئے سب کے لیے پابندی کی مانگ کی۔ انہوں نے بڑی بیباکی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مستقبل کو صرف پانچ ممالک کے ویٹو تک ہی محدود نہیں کیا جا سکتا۔

بلاشبہ اردگان صاحب کی تقریر امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی کرتی ہے۔ بہت دنوں کے بعد عالم اسلام کو ایسا بے باک قاٸد ملا ہے جو عالمی استعمار کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرسکے ۔ مسلمانوں کا بڑا مسٸلہ اتحاد کے فقدان کے ساتھ قیادت  کی کمی بھی ہے۔ عالمی سطح پر مسلمانوں کی کوٸی قیادت نہیں ہے۔ خلافت عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد امت مسلمہ چھوٹے ممالک میں بٹ گئی اور استعماری طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کی بدولت آپس میں متصادم بھی ہیں۔

اور مسلم  ممالک ایک پرچم تلے متحد ہونے کے بجائے بڑی طاقتوں کے اتحادی  بنے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں اردگان صاحب کا مسلمانوں کے مساٸل اور دنیا کو لاحق خطرات کو پیش کرنا گھٹا ٹوپ اندھیرے میں  روشنی کی کرن کی مانند ہے۔ ہم انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ جناب باری میں ان کی درازی عمر کی دعا کرتے ہیں۔  بقول شاعر ایسے گوہر نایاب صدیوں میں جنم لیتے ہیں۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!