ریاستوں سےکرناٹک

ترقی کے نام پر مرکزی حکومت اپنی من مانی اورعوام کو پریشان کرنا بند کرے: ویلفیئر پارٹی

  • ملک کے حالات مہنگائی اور بے روزگاری پر ویلفیئر پا رٹی نے کیا تشویش کا اظہار
  • بڑے سیاسی لیڈرس کو دھمکا کر مجبورًاپارٹی میں شامل کرارہی ہے بی جے پی
  • کشمیری عوام کو گھروں میں محصور کرکے مظالم اوربنیادی حقوق سے محرومی کی مذمت
  • شمالی کرناٹک میں سیلاب متاثرین کی امدادی کاموں میں لاپرواہی کا ریاستی حکومت پرالزام
  • مرکزی حکومت عوام کوNRC کے خوف دلا کر روزانہ دفتروں کے چکر کاٹنے پر مجبور نہ کرے

بسواکلیان: (کے ایس) بسواکلیان میں پریس کا نفرنس کے ذریعہ طاہر حُسین اسٹیٹ صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کر ناٹک نے کہا کہ NRCکو لیکر صرف مسلمانوں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے البتہ آئندہ سال اپریل 2020 کو جنرل سروے مردُم شماری ہو گی،اس میں اپنے ضروری سرکاری اسنادات دیکر اپنا نام رجسٹریشن کرائیں۔

صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کر ناٹک نے کہا کہ آسام میں ۷ سال سے این آر سی کا عمل جا ری ہے لیکن وہ کام ابھی تکمیل تک نہیں پہنچا لیکن اس کو پورے ملک میں نا فذ کرنے کیلئے بہت مسائل در پیش ہیں جو حکو مت ہند کے لئے ناممکن ہے۔ عوام این آر سی کے ڈر سے خوف زدہ ہو رہی ہے،لو گوں کو روزانہ آفسوں میں پھرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔1,300 کروڑ رو پئے NRC کے لئے خرچ کیا گیا جس میں 55ہزار سرکاری عہدیداروں کواس خدمات پر معمور کیا گیا تھا۔ جسکے بعد جو لسٹ سامنے آئی ہے مایوس کن ہے۔ لسٹ 19لا کھ 6ہزار لوگوں پر مشتمل ہے جس میں کہیں باپ کا نام ہے تو بیٹے کا نہیں یا تو ماں کا نہیں یہ حال ہے تو سارے ہندوستان میں NRCکا کام کیا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا منصوبہ ہے کہ بڑے بڑے سیاسی قدآور لیڈرس کو کسی بھی کیس میں پھنساکر مجبورًانکو پا رٹی میں شا مل کرلیں،اور کئی لیڈروں کو بی جے پی نے انکی مجبوریوں کو دیکھ کر اپنی پارٹی میں شا مل کر لیا ہے۔

کشمیر میں 45دن سے عوام کو گھروں میں محصور کیا گیا ہے اور یہاں کے عوام پر مظالم ڈ ھائے جا رہے ہیں اور دفعہ 370نکال کر ان کے حقوق کو سلب کیا گیا ہے۔کشمیر میں سیب کی فصل کا مو سم ہے اور سیب پک چکے ہیں ما رکیٹ میں لانے کے لئے ذرائع مو جود نہیں ہیں کر فیو جیسا ما حول ہے اگر جلد سے جلد کرفیو ہٹایا جائے تو سیب کو انٹر نیشنل مارکیٹ میں لانے کے لئے راہ ہموار ہو سکتی ہے لیکن حکو مت اپنے اختیا رات کا ناجائز فا ئدہ اٹھا تے ہوئے و ہاں کے عوام کے حقوق کو پا مال کر رہی ہے۔اور ویلفیئر پا رٹی کا ایک وفد کشمیر کے حالات کا جائزہ لے کر لوٹا ہے جس میں وہا ں کے عوامی مسا ئل بہت نا زک اور پیچیدہ دیکھے گئے۔

طاہر حُسین اسٹیٹ صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کر ناٹک نے کہا کہ تر قی اور ووٹ بینک کے نام پر مرکزی سرکار اپنی من مانی پر اترآئی ہے۔ ڈیرھ ماہ قبل جو بھیا نک سیلاب شمالی کرناٹک میں آیا جس سے 11اضلاع متا ثر ہو ئے جسکی وجہ سے ہزاروں لوگ متا ثر ہو ئے لیکن آج بھی انکا کو ئی پُر سا ن ِ حال نہیں۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیانے پانچ اضلاع کا دورہ کیا اورانکی راحت رسانی کیلئے کام کئے اور WPI مسلسل سر کار سے اپیل کرتی آرہی ہے کہ وہ ان اضلاع کی راحت رسانی کریں کیونکہ حکو مت کی جانب سے اب تک کوئی امد ادی کام نہیں ہو پایاہے۔اس تعلق سے ہم حکومت کی مذمت کرتے ہیں۔

پریس میٹ میں اسٹیٹ صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کر ناٹک نے حال میں ہوئے بی جے پی ایم پی ایشورپا کے بیان کی سخت مذمت کی جس میں ایشورپانے کہا تھا کہ ‘جو مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا وہ پاکستان چلے جائیں’ یہ بیان دراصل دستور کی خلاف ور زی ہے۔ اور ہم اسکی کڑی مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پراسٹیٹ سکریٹری WPIکر ناٹک مجا ہد پا شاہ قر یشی نے کہا۔بسواکلیان ایک تا ریخی شہر ہے اس کی تر قی کے لئے تجدید نو کی ضرورت ہے۔آٹو نگر میں کوئی ڈیولپمنٹ نہیں ہزاروں لوگ لاریوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں انہیں پانی اور شوچالے کا کوئی نظم نہیں ہے۔ بسواکلیان سی ایم سی کی صفا ئی کا نظم ٹھیک نہیں ہے۔ارباب مجاز کو چاہئے کو چاہئے کے و فوری توجہ دیں ورنہ عوام مہلک بیمارمیں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، WPIچاہتی ہے کے جو تعمیری کام ادھورے ہیں ان کاموں میں تیزی لائیں۔

اس مو قع پر اسٹیٹ سکر یٹری مجاہد پاشاہ قریشی، عزیزجاگیردار،علیم انجم ایڈو کیٹ نا ئب صدر بیدر ضلع، سمیع الدین بھوسگے تعلقہ صدر WPIبسواکلیان، میر اقبال علی سنئیر صحافی مو جود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!