ضلع بیدر سے

بسواکلیان: تاج اسکول کے موظف اساتذہ کی فریضہٴ حج کی ادائیگی پر گلپوشی

بسواکلیان: (کے ایس)۔تاج اسکول کے مو ظف اسا تذہ اکرام کی حج کے مقدس فریضہ کے بعد واپسی پر گلپو شی کی گئی۔ الحاج جناب محمد نعیم الدین صا حب، الحاج جناب خلیل الرحمٰن صا حب،الحاج جناب عبد القا در صا حب چا بکسوار کی گلپو شی آج تاج اسکول عید گاہ کے قر یب الحاج قدرت پاشاہ کی زیر صدارت کی گئی، بسوا نپا بو نے اور را م شٹپاا مدرس تاج اسکول کی نگرانی گلپوشی عمل میں آئی۔

اس مو قع پر جناب الحاج قدرت پاشاہ نے افتتاحی کلمات کے ساتھ کا روائی کا آغاز کیا اور بتایا کہ مزکورہ حجاج کرام نے تاج اسکول سے وظیفہ پانے کے بعد اس مقد س فر یضہ حج کو انجام دیا جو قا بل مبا رکباد ہے، انہوں نے بتایا کے ان اساتذہ نے اپنے مدرس ہونے کے فر ائض بہت اچھی طر ح ادا کئے تھے اور اپنے اسکول کی نیک نا می کیلئے اپنے قا بلیت سے اس کے نام کو بلند کیا تھا۔

بسوانپا بو نے کہا کہ ان اسا تذہ اکرام نے ایک مقدس مقام کو جا کر اللہ کے احکامات پر عمل کر کے ہمارے ملک اور ریا ست کر نا ٹک بسواکلیان کی تر قی اور اسکول کی تعلیمی تر قی کے لئے دُعائیں کی جو قا بل مبا رک باد ہے۔ را م شٹپا نے تمام اسا تذہ سے اظہار تشکر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!