ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کا مطالبہ

بسواکلیان: یکم مارچ (کے ایس) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائیزیشن آف انڈیا بسواکلیان کی جانب سے میڈیکل کالج کے قیام کے تعلق سے ریاستی چیف منسٹر بی ایس یڈیورپا سے نمائندگی کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی یونٹ کے وفد نے مختلف سیاسی لیڈران اور سرکاری افسران سے ملاقات کرتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرنے اور اور حکومت پر بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔

اس موقع پر رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا اور ملکارجن کھوبا سابقہ رکن اسمبلی بسواکلیان کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔ اس ضمن میں جناب اسد اللہ خان ذکی، جناب ملکارجن کھوبا سابقہ رکن اسمبلی بسواکلیان، جناب ڈاکٹر ذبیح اللہ خان، اسمٰعیل بیلکونی، نمائندہ اعتماد شیخ احمد صاحب خصوصی طور پر موجود رہے۔ خواجہ سرتاج الدین سینئیر صحافی،جناب ریاض پٹیل، سہیل قاضی، محمد فہیم الدین، عرفات احمد، جناب نورالدین،جناب پردیپ واتاڑے موجود تھے۔

اس موقع پر جناب ڈاکٹر ذبیح اللہ خان سکریٹری مقامی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی جانب سے 2016سے سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کی کوشش جاری ہے،لہٰذا جلد از جلد اس پر توجہ دیکر فیصلہ لیا جائے۔ میڈیکل کالج کے قیام کے تعلق سے نمائندگی کرنے کی خواہش کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!