کشمیریوں کے ساتھ سکھوں نے بھائی چارہ اورانسانیت نوازی کا ثبوت دیا
مراسلہ نگار : ساجد محمود شیخ میراروڈ
مکرمی !
دفعہ 370 کے ہٹائے جانے کے بعد کشمیر کے حالات انتہائی نازک رخ اختیار کرنے لگے تھے۔ ملک کے کونے کونے میں موجود کشمیری طلبہ و طالبات اپنے اہل خانہ کے رابطہ میں نہیں رہے تھے ۔ایسے موقع پر سکھ بھاٸیوں نے بھائی چارہ اور خیر سگالی و انسانیت نوازی کا ثبوت دیا۔
پونہ کی تقریباً 32 کشمیری طالبات کو نہ صرف بذریعہ ہواٸی جہاز کشمیر بھیجنے کا انتظام کیا گیا بلکہ بحفاظت ان کے گاٶں اور گھروں تک پہنچایا بھی گیا۔ ہم ان کے مذہبی رواداری و خیر سگالی کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور پورے ملک کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ملی تنظیموں کے ذمہ داروں کو بھی چاہیئے کہ سکھ برادری کے رہنماٶں سے بالمشافہ ملاقات کرکے اظہار تشکر کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔