ضلع بیدر سے

کتاب ”اردو کیسے سیکھیں“ کی رسمِ رونمائی

بیدر۔25/ستمبر (وائی آر) جناب محمد عبدالحمید حمیدی حیدرآباد کی کتاب ”اردو کیسے سیکھیں“ حصہ اول کے دوسرے ایڈیشن کی رسمِ رونمائی آج 25/ستمبر کو یہاں دفتر یاران ادب، موقوعہ مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال،تعلیم صدیق شاہ بیدر میں ہوئی۔ محمدایوب علی سابق صدریاران ادب بیدر، محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ادب، محترمہ پریملابائی دفتر سکریڑی، جناب محمد نبی (بھالکی)، خواجہ قطب الدین اورعبدالحمید باکسر موجودتھے۔

اس موقع پر حیدرآباد کے استاد شاعر جناب رحمن جامی کی رائے پڑھ کر سنائی گئی جس میں لکھاگیاہے کہ محمد عبدالوحیدحمیدی جو پیشے کے اعتبار سے ایک تجربہ کار مدرس اور ماہر تعلیم ہیں۔ حیدرآباد کے ایک سرکاری اردو میڈیم اسکول میں اردو پڑھاتے ہیں۔ ابتدائی درجوں کے بچوں کو اردو سیکھنے کے جن مشکلات اور مراحل سے گذرنا پڑتاہے۔ ان سے کماحقہ واقف ہیں۔ کتاب میں جگہ جگہ مدرسین کو ہدایات سے نوازاگیاہے۔

رحمن جامی نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے درجوں کے لئے کتابیں تیار کریں اس طرح اردو کو زندہ رکھنے کاسامان کریں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مشکل کام آپ آسانی سے کرسکتے ہیں“کتاب کے حصول کے لئے 8686105273 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!