خبریںقومی

کوررونا وائرس، پٹنہ ایمس کے 400 نرسنگ ملازمین ہڑتال پر!

پٹنہ: پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس) میں ٹھیکہ پر بحال لگ بھگ 400 نرسنگ ملازمین نے چھ نکاتی مطالبات کی حمایت میں جمعرات کو ہڑتال شروع کر کے کرونا وبا سے جنگ لڑ رہے بہار کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ ہڑتال پر گئے سبھی نرسنگ ملازمین ایمس کے مین گیٹ کے باہر اپنا کام بند کر کے کھڑے ہوگئے ہیں۔ سبھی ملازمین ایمس کے آغاز سے ہی ٹھیکہ پر کام کر رہے ہیں۔

ہڑتال کر رہے ملازمین نے مطالبات کیے ہیں کہ ایمس میں ان کی تقرری مستقل کیے جانے کے ساتھ ہی کووڈ۔19 میں معاہدہ پر کام کرنے والے ملازمین کے بیمار پڑنے اور مستقبل میں ان کی صحت سے متعلق کوئی تکلیف ہونے پر انہیں بھی مستقل ملازمین کی طرح ہی میڈیکل سہولیات فراہم کرائی جائیں۔

ہڑتال پر گئے ملازمین کے مطالبات میں مرکزی حکومت کی ضوابط اور شرطوں کو دیکھتے ہوئے یکساں کام کے لئے یکساں تنخواہ اور انہیں مستقل ملازم کی طرح چھٹی دی جانی بھی شامل ہے۔ پٹنہ ایمس کو کووڈ۔19 اسپتال کے طورپر نشان زد کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں اس سے متاثر مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ اسی درمیان ملازمین کی ہڑتال کو دیکھتے ہوئے اسپتال احاطہ میں کثیر تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!