ہندی اسکول کے طلبہ میں خواجہ فریدالدین نے قواعدکی کتابیں کی تقسیم
بیدر: 25/ستمبر (وائی آر) گلبرگہ کے ممتا زسماجی کارکن اور محکمہ پولیس کے وظیفہ یاب جناب خواجہ فریدالدین نے آج 25/ستمبر کو بیدر کے سرکاری ہندی ہائیرپرائمری اسکول، موقوعہ تعلیم صدیق شاہ بیدر پہنچ کر طلبہ وطالبات میں قواعد کی کتابیں تحفتہ پیش کیں اور انھیں نصیحت کی کہ وہ نصابی کتابوں کے ساتھ ساتھ قواعد بھی پڑھتے رہیں۔ انھوں نے طلبہ وطالبات سے وعدہ کیاکہ وہ دوبارہ آئیں گے اور انہیں مزید کتابیں تحفتہ پیش کریں گے۔اس موقع پر ان کے ساتھ سماجی کارکن محترمہ پریملا بائی بھی موجودتھیں۔