تلنگانہریاستوں سے

مرحوم صحافی کے وارثین کی مالی مدد کے لئےTUWJکے ریاستی سکریڑی عبدالقادرفیصل کی نمائندگی

بیدر: 23/ستمبر (وائی آر)الحاج محمد عبدالقادر فیصل ریاستی سکریڑی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس (TUWJ)نے DPROسنگاریڈی سے آج ملاقات کی اورنارائن کھیڑکے مرحوم صحافی جناب جمیل احمد برائے راشٹریہ سہارا کے وارثین کی مالی امداد کے لئے ایک وفد کے ساتھ بھرپور نمائندگی کی۔

اس وفد میں ایم اے متین تنظیمی سکریٹری TUWJ،نمائندہ راشٹریہ سہارا، مسعودخان، محمد حاجی علی صدر پریس کلب سداشیوپیٹ، جناب عبدالرحمن نائب صدر TUWJالیکٹرانک میڈیا وغیرہ شامل تھے۔

ذرائع کے بموجب DPROسنگاریڈی نے تیقن دیاہے کہ وہ اس تعلق سے خصوصی دلچسپی لیں گے۔ اور ہرممکن کوشش کے ذریعہ مالی امداد سے متعلق حکومت کو لکھاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!