’آيوشمان بھارت‘ ایک صحت اسکیم سے کہیں زیادہ غربت اور بیماری کو ختم کر رہی ہے: وزیراعظم نریندر مودی
نئی دہلی: 23 ستمبر- وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ’آيوشمان بھارت‘ کو ایک صحت اسکیم سے کہیں زیادہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ غربت اور بیماری کو ختم کر رہی ہے۔امریکہ کے دورے پر گئے مسٹر مودی نے آيوشمان بھارت منصوبہ بندی کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ٹوئٹ کرکے لکھا’’آيوشمان بھارت‘ ایک صحت کے منصوبہ سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ یہ ملک کے 50 کروڑ سے زیادہ کمزور طبقہ کے لوگوں کے لئے امید کی کرن ہے۔ یہ منصوبہ غربت اور بیماری کے دائرے کو ختم کررہاہے، جس سے سستی صحت کی دیکھ بھال انتہائی آسانی سے دستیاب ہو رہی ہے‘‘۔
مودی حکومت کا صحت کی دیکھ بھال کے شعبہ کا یہ منصوبہ گزشتہ سال 23 ستمبر کو جھاركھنڈ کے دارالحکومت رانچی سے شروع کیا گیاتھا۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے ) کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے سال میں اس منصوبہ کا 46 لاکھ 40 ہزار لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ ان لوگوں کے منصوبہ کے تحت ملک کے مختلف اسپتالوں میں علاج ہوا جس پر تقریباً ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی۔
اس منصوبہ کے تحت ہر غریب خاندان کو پانچ لاکھ روپے کا سالانہ صحت کی انشورنس فراہم کی جاتی ہے۔ انشورنس کی رقم حکومت ادا کرتی ہے۔ اس منصوبہ کو این ایچ اے اور مختلف ریاستی حکومت مل کر چلا رہی ہیں اور ایک سال میں اسکیم کافائدہ اٹھانے والوں کو دس کروڑ سے زیادہ ای کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔