ریاستوں سےکرناٹک

بنگلورو: 29/فروری کوہوگا بزمِ امیدِ فردا کے زیرِاہتمام سیمینار و مشاعرہ کا انعقاد

اردو اسکول و کالج کے طلبہ و اساتذہ سے بھی شریک ہونے کی اپیل

بینگلورو: 27/فروری (پریس ریلیز) پروگرام کنوینرسید عرفان اللہ قادری کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بزم امید فردا کے زیر اہتمام بتاریخ 29/فروری 2020بروز ہفتہ وقت ٹھیک 3:00بجے  بمقام ’’دارالسلام ہال‘‘، کوئنس روڈ، بنگلور ’’ایک سیمینار و محفل مشاعرہ ‘‘ منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی، سابق چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی کریں گے۔

مہمانانِ اعزازی ڈاکٹر سید رفیق باشاہ حسینی،اے  ڈی پی، دوردرشن، بنگلور،جناب محمد ذبیح اللہ، اردو پروڈیوسر، دوردرشن، بنگلور ہوں گے ۔ جب کہ مہمانِ خصوصی منیر احمد جامی،سابق ادبی مدیر، روزنامہ سیاست اور عبداللہ سلمان، صدر، بزمِ امیدِ فردار ہوں گے ۔اس موقعے  پرمبین احمد زخم معروف صحافی و شاعر کی کتاب ’’آئینے ‘‘ کی رسمِ رونمائی ہوگی۔

اس پروگرام میں نثر نگارکی حیثیت سے عبداللہ سلمان، بنگلور، صبا انجم عاشی، بنگلوراورقاضی سعید، ہانگل ہوں گے جب کہ شعرائے کرام میں مجاہد احمد عمری -بنگلور،سلیمان سحر-ہاویری، سہارا شاہ کار- تماپور، شعیب مرزا- ہبلی، عزیز داغ- بنگلور، قاضی سعید- ہانگل ، سید شفیق الزماں- بنگلور، ساغر بلگامی- بلگام، ثاقب جنیدی- ملہاڈ، سید اعجاز رانی بنوری ، ابراہیم نفیس – بنگلور، مبین احمد زخم- یادگیر،اورریشما طلعت شبنم- کولارہوں گے۔ نظامت کے فرائض اسعد کرناٹکی، بھٹکل انجام دیں گے۔

پروگرام  کے کنوینرسید عرفان اللہ قادری افضلؔ نے ادباء و شعراء اور دیگر قلم کاروں کے ساتھ ساتھ شامعین کو پروگرام میں بروقت کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے اور ساتھ ساتھ اردو اسکول کے طلبہ و اساتذہ اور کالج کے طلبہ و اساتذہ جو اس دن شریک ہو سکتے ہیں ان سے بھی پروگرام میں شریک ہونے اور پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!