جرائم و حادثات

بسواکلیان تعلقہ میں آپسی اختلافات کے سبب ایک شخص کا دن دھاڑے بے دردانہ قتل

بسواکلیان: 22/ستمبر (کے ایس) مو ضع مورکھنڈی تعلقہ بسواکلیان میں 65سالہ شیوانند بسپ نامی شخص جو لنگا یت طبقہ سے تعلق رکھتا تھا کو اس کے رشتہ دار آکاش پر میش وار نے آپسی اختلافات کے نتیجے میں چاقو سے ہلاک کر دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واردات انجام دینے کے بعد قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس تعلق سے بسواکلیان رورل پولیس انسپکٹر ارون کمار سنگہم اور انکے ساتھ یثرب علی کاظمی نے ضابطے کی کاروائی کرتے ہوئے پو سٹ مارٹم کے بعد نعش کوورثہ کے حوالہ کیا۔ اور قاتل کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!