ضلع بیدر سے

قدیم سرکاری دواخانہ میں ایوشمان بھارت اسکیم کے کارڈ بالکل فری، مفت میں ہوسکتا ہے 5لاکھ تک کاعلاج

بیدر: 18/ستمبر (وائی آر) 10بستروں والے قدیم سرکاری دواخانہ نے اپناایک ایوشمان بھارت اسکیم بیداری کیمپ منیارتعلیم بیدر کے بابا فنکشن ہال میں 18/ستمبر کو لگایا۔ جس کاافتتاح ڈی ایچ او ڈاکٹر ایم اے جبار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اور ایوشمان بھارت اسکیم کے تحت بیداری پیدا کرتے ہوئے 50افراد میں ایوشمان بھارت اسکیم کارڈ بناکر تقسیم کئے گئے۔

اسی طرح بیدر کے قدیم سرکاری دواخانہ کی جانب سے بیدر کے 5ذیلی سنٹرس میں ہر ماہ یہ ہیلتھ کیمپ منعقد کیاجاتاہے۔ آج کاکیمپ بھی اسی کی کڑی تھا۔ جہاں 150سے 200حاملہ خواتین، بچوں اور ہڈیوں کے مریضوں کی تشخیص کی گئی۔ اور دوائیں دی گئیں۔

ماہر اطفال ڈاکٹر محمد سہیل حسین نے بتایاکہ ہردن قدیم سرکاری دواخانہ، روبرو الامین کالج بیدر میں صبح 9بجے سے شام 4:30بجے تک ایوشمان بھارت کارڈ مفت بنائے جارہے ہیں۔ جس کے ذریعہ 5لاکھ تک خرچ کے دل، ہڈی، گردے، جگر اور دماغ کی سرجری جیسے بڑے بڑے علاج مفت میں کئے جاتے ہیں۔

کیمپ میں ڈاکٹر راج شیکھر پاٹل (ڈی ایل او)، ڈاکٹر رویندر سرسگی آرسی ایچ افسر، ماہراطفال ڈاکٹر محمدسہیل حسین، ڈاکٹر سروجا پاٹل ماہر امراض نسواں اور زچگی، ڈاکٹر شہباز (سرجن برائے ہڈیاں)، سی ایم سی کمشنر بی بسپا، مارک سی ای او بلدیہ بیدر کے علاوہ بھیمنانوڈل آفیسر موجودتھے۔

ٹی ایم مچے سر نے پروگرام کو کو آرڈی نیٹ کیا۔ عبداللہ اور مہادیو اسٹاف نرس اوران کی ٹیم نے تعاون کیا۔ اس بات کی اطلاع ڈاکٹر محمدسہیل حسین ماہر اطفال بیدر نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!