جسکام کا 21/ستمبر کوہوگاعوامی رابطہ اجلاس
بیدر: 19/ستمبر (وائی آر) جسکام بیدر کے کام اور حفاظت شعبہ کے تحت اوراد(بی)، بھالکی، بیدر، کمٹھانہ ذیلی مرکز میں 21/ستمبر کو عوامی رابطہ اجلاس اور HTصارفین کی شکایات کے حل کے لئے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔
ستمبر21کی صبح 10بجے اوراد(بی)، 11بجے کمٹھانہ، 12/بجے دن بھالکی اور 3بجے دوپہر بیدر ذیلی مرکزمیں اجلاس ہوگا۔ عوام اور جسکام کمپنی کے گاہک اجلاس میں شریک ہوکر شکایت کے حل کے لئے عرضیاں دے سکتے ہیں۔ یہ بات جسکام ادارہ نے ایک پریس نوٹ میں بتایاہے۔