مکیش امبانی 12 ویں سال ملک کے سب سے امیروں کی فہرست میں اول
نئی دہلی: 11 اکتوبر- تیل او ر مواصلات سے لیکر مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی مسلسل 12ویں برس ملک کے 100امیروں کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں۔
فوربس کی طرف سے 2019کے لئے جاری کردہ اس فہرست میں مسٹر امبانی مسلسل ٹاپ پر ہیں۔ ان کی مجموعی املاک کا51.4ارب ڈالر کا اندازہ لگایا گیا ہے۔