تلنگانہریاستوں سے

حیدرآباد: جادو کے شبہ میں بھیڑ نےایک شخص کو مارڈالا، لاش کو جلتی ہوئی لاش کے قریب پھینک دیا

حیدرآباد: 19/ ستمبر- حیدرآباد میں ایک چونکا دینے والے واقعہ میں جادو کرنے کے شبہ میں ایک شخص کو مارپیٹ کرکے ہلاک کردیا گیا اور لاش کوخاتون کی جلتی ہوئی لاش کے قریب پھینک دیاگیا۔

یہ واقعہ حیدرآباد کے شاہ میر پیٹ کے ادراس پلی گاوں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ لکشمی نامی خاتون کی موت کے بعد پیش آیا۔یہ خاتون جو پانچ سال سے بیمار تھی، کی موت ہوگئی جس کے بعد اس کی آخری رسومات گاوں کے نواحی علاقہ میں انجام دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق شمشان گھاٹ کے قریب ایک شخص انجینلو گیا اور اس نے لکشمی کے رشتہ دار کو پکڑ لیا اور اس پر الزام لگایا کہ اس نے جادو کرتے ہوئے خاتون کو ہلاک کیا ہے۔بعد ازاں دیہاتیوں نے اس کی پکڑ کر شمشان گھاٹ میں ہی پٹائی کردی اور اس کی موت کے بعد اس کی لاش لکشمی کی چتا کے قریب ڈال دیا۔

شاہ میر پیٹ پولیس کو دیہاتیوں سے یہ اطلاع ملی جس کے بعد وہ وہاں پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے دو افراد کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کرلیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!