بیدر میں کم عمر بچوں اور طالبات/لڑکیوں کے لیے 21/فروری کو خصوصی پروگرام
بیدر: 20/فروری (اے این این) مہم کنوینر “مضبوط خاندان مضبوط سماج” کے مطابق جماعت اسلامی ہند کی شعبہ خواتین کی جانب سے ملکی گیر چلائی جانے والی دس روزہ مہم کے ضمن میں مقامی سطح پر مختلف پروگرامس کو انجام دیا جا رہا ہے، جس میں ایک اہم پروگرام گلشن سے وابستہ بچوں کے لیے ہے۔ جو کہ جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں 5 سے 12 سال عمر تک کے بچوں میں اس کا کام ہوتا ہے، ان کے لیے کوئیز کمپیٹیشن رکھا گیا ہے۔ جس کا موضوع ہے “بڑوں کی عزت” ہے۔21 فروری کو 12 بجے سے یہ کمپیٹیشن شہر بیدر کے مولانا سید ابوالاعلی مودودی ہال میں منعقد ہوگا۔ کمپٹیشن میں حصہ لینے والے اور بہترین مظاہرہ کرنے پر انہیں انعامات سے بھی نوازا جائیگا۔
علاوہ ازیں لڑکیوں/طالبات کے لئے جی آئی او اور جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کے اشتراک سے ایک گروپ ڈسکشن مضبوط خاندان مضبوط سماج کے موضوع پر صبح 11:30 بجے سے یہ مولانا مودودی ہال میں منعقد ہوگا۔ جس میں خاندان، سماج سے منسلک مختلف موضوعات (رشتہ داری اور سماج کی اہمیت، شادی کیوں اور کیسے اور مضبوط خاندان اور سماج سدھار کے لیے مطلوبہ اقدامات وغیرہ موضوعات اس گروپ ڈسکشن کا حصہ رہیں گے۔ اس موقع پر آرگنائزر مہم اور ناظمہ شعبہٴ خواتین جماعت اسلامی ہند شہر بیدر محترمہ صبیحہ خانم اور صدر جی آئی او بیدر یونٹ نے ان دونوں پروگرام میں شریک ہوکر استعفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔