کرناٹک: دبئی سے وہاٹس ایپ پردی 3طلاق؛ خاتون نے کہا میں اس طلاق کوقبول نہیں کرتی، وزیراعظم سے کی انصاف کی اپیل
شیموگا: ایک خاتون نے دعوی کیا کہ اس کے شوہر جو دبئی میں کام کرتے ہیں انہوں نے انہیں واٹس ایپ پر وائس ریکارڈنگ کے ذریعہ تین طلاقیں دیدی ہیں۔ متاثرہ خاتون وزیر اعظم نریند رمودی سے مدد کی اپیل کی ہے۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ نے بتایا کہ میرے شوہر مصطفی نے واٹس ایپ پر وائس پریکارڈنگ کے ذریعہ مجھے تین طلاقیں دی ہیں۔ میں نے ان کے خلاف ایک کیس درج کروادیا ہے۔ مجھے انصاف چاہئے۔ میں اس طلاق کوقبول نہیں کرتی۔“
عائشہ نے مزید کہا کہ پولیس نے مجھے بتایا کہ آپ کے شوہر دبئی میں مقیم ہیں اس لئے ہم فی الحال کچھ نہیں کرسکتے۔“ انہوں نے اے این آئی کو مزید بتایا کہ شیواموگا پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اس کے شوہر یہاں اپنا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ اس لئے مجھے ڈر ہے کہ یہ معاملہ پولیس اسٹیشن کے باہرہی ختم نہ ہوجائے اس لئے میں وزیر اعظم نریندر مودی جی سے مدد کی اپیل کی ہوں۔
متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ پچھلے 21سالوں سے ہماری زندگی خوشگوار طریقہ سے چل رہی تھی۔ ہماری شادی ابتدائی سالوں تک بھی مجھے کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی تو ہم نے ایک لڑکی کو گود لے لیا تھا جو اب 16سال کی ہوچکی ہے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پولیس اسٹیشن کا عملہ ان کی مدد کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ میرے شوہر دبئی میں ہے اس لئے ہم کچھ نہیں کرسکتے، لیکن میں اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، میں زیادہ پڑھی لکھی نہیں ہوں لیکن میں اپنے خاندان کے لئے دو وقت روٹی کماسکتی ہوں۔“
انہوں نے مزید بتایاکہ میرے شوہر ہماری مالی تعاون بھی نہیں کیا کرتے تھے جس کی وجہ سے میری بیٹی کی پڑھائی کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ انہوں نے خواتین کے حقوق کے نئے ترمیمی قوانین 2019ء کے تحت وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے اس معاملہ میں تعاون کی اپیل کی ہے۔(بشکریہ: سیاست ڈاٹ کام)