بسواکلیان میں کلیان کرناٹک مہااُتسو کا انعقاد
بسواکلیان: 19/ ستمبر(این سی) کلیان کرناٹک مہااُتسو کا انعقاد بسواکلیان شہر کے تھیر میدان میں واقع سبھا بھون میں ہواملیناتھ مہاراج اور رکن اسمبلی بسواکلیان شری بی نارائن کی زیرنگرانی عمل میں آیا۔ اس موقع پر سستاپور بنگلہ سے تھیر میدان تک بڑے پیمانے پر ریالی نکالی گئی۔
ریالی کے دوران مختلف دھرم گروؤں اور مجاہد آزادی کے تصاویر گاڑیوں پر افشاں کئے گئے۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ حکومت کرناٹک کی جانب سے 17ستمبر کو کلیان کرناٹک ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسی ضمن میں بسواکلیان میں یہ عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12ویں صدی میں مہاتما بسویشور نے بسواکلیان کے انوبھومنٹپ سے امن وشانتی کا پیغام دنیا بھر میں عام کرنے کی پہل کی تھی۔اس موقع پر ہوملیناتھ سوامی کی جانب سے رکن اسمبلی بسواکلیان بی نارائن راؤ اور رکن پارلیمان بیدر شری بھگونت کھوبا کو تہنیت پیش کی گئی۔
واضح رہے رواں سال سے قبل ہر سال 17ستمبر کو حیدرآباد کرناٹک ڈے منایاجاتا تھا،ریاست میں زیر اقتدار بی جے پی سرکار نے 6ستمبر کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے علاقہ حیدرآبادکرناٹک کا نام تبدیل کرکے کلیان کرناٹک رکھاہے۔اسی ضمن میں ہر سال 17ستمبر کو کلیان کرناٹک اُتسو منایاجائیگا۔