پاپناس تالاب کا ایم ایل سی اروندکمارارلی نے دورہ کیا
بیدر: 16/ستمبر (وائی آر) کرناٹک کے ایم ایل سی اروندکمارارلی نے اتوار کو تاریخی پاپناس تالاب کا دورہ کیا۔ تالاب میں شہر کا آلودہ پانی داخل ہورہاہے۔
ذرائع کے بموجب پاپناس تالاب میں گندے پانی کے ادخال سے تالاب میں موجود مچھلیاں ہلاک ہورہی ہیں۔ اس لئے وہاں گندے پانی کوصاف کرنے کایونٹ نصب کیاگیاتھا۔ لیکن آلودہ پانی کو صاف کرنے کایہ یونٹ خراب ہوچکاہے۔ جس کے سبب بیدر شہر کے شیونگر میں واقع مکانوں سے آلودہ پانی سربراہ ہورہاہے۔
تالاب پوری طرح گندے پانی سے بھر گیاہے۔ پاپناس تالاب میں آلودہ پانی چھوڑے جانے کو لے کر شیونگر کے رہائش پذیر افراد کو بلدیہ، ضلع انتظامیہ، ماحولیات منڈلی کے افسران اور کو چاہیے کہ وہ ایسے تمام گھروں کونوٹس دیں جہاں سے گندہ پانی تالاب میں آرہاہو۔ اور ان گھروں پر جرمانہ عائد کیاجائے۔ یہ تاکید بیدر ضلع کے متعلقہ افسران کو رکن قانون ساز اسمبلی اروند کمارارلی نے کی ہے۔