ضلع بیدر سے

ضلع انتظامیہ کی جانب سے 17/ستمبرکو کلیان کرناٹک اتسو دن اور پرچم کشائی تقریب

بیدر: 16/ستمبر (وائی آر)  ضلع انتظامیہ بیدر کی جانب سے 17/ستمبر کی صبح 9بجے پولیس پریڈ گراؤنڈ بیدر پر کلیان کرناٹک اتسو دن اور پرچم کشائی تقریب منائی جائے گی۔

پرچم کشائی وزیر افزائش مویشاں پربھو چوہان کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔ دیگر شریک ہونے والوں میں گیتاچدری صدر ضلع پنچایت بیدر، ایم پی بھگونت کھوبا، اراکین اسمبلی راج شیکھرپاٹل، ایشوربی کھنڈرے، رحیم خان، بنڈپاقاسم پور، بی نارائن راؤ، اراکین قانون ساز کونسل رگھوناتھ ملکاپورے،شرنپا مٹور، وجے سنگھ، اروندکمارارلی، چندرشیکھربی پاٹل،نائب صدر ضلع پنچایت لکشمن راؤ بڑلا اور سی ای او ضلع پنچایت گیانندرکمار گنگوار کے علاوہ ٹی سریدھر ایس پی بیدر کے نام دیئے گئے ہیں۔

اس بات کی اطلاع ڈاکٹر ایچ آرمہادیو ڈپٹی کمشنر بیدراور صدر کلیان کرناٹک اتسو یوم کمیٹی بیدر کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!