ظہیرآباد: اسکول عمارت پر سل فون ٹاور کی تنصیب کے خلاف دھرنا
ظہیرآباد: 21/جنوری (ایم بی) ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد میں سل فون ٹاور کی تنصیب کے خلاف آج مستقر ظہیرآباد میں دھرنا منظم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تانڈور روڈ ڈرائیور کالونی کی عوام نے جیو کے س فون ٹاور کی تنصیب سے نقصنانات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بلدیہ ظہیرآباد اور ارباب مجاز سے پر زور مطالبہ کیا کہ اس سل فون ٹاور جو مخالفت کے باوجود رات کی تاریکی میں نصب کردیا گیا۔ فوری یہاں سے ہٹادیا جائے کیونکہ یہ ٹاور خانگی اسکول کی عمارت پر نصب کیا گیا ہے۔
اس کے قریب بھی ایک عربی اور ایک سرکاری پرائمری اسکول موجود ہے۔ اس ٹاور کی موجودگی اور اس کی شعاعوں سے معصوم بچوں کی صحت پر کافی مضر اثرات مرتب ہونے کےامکانات ہیں۔ مقامی ٹی آر ایس قائد محمد ذاکر نے اس دھرنے کی قیادت کی اور مطالبہ کیا کہ اس سل فون ٹاور کو فوری اس مقام سے ہٹادیا جائے۔

