تازہ خبریںخبریںعلاقائی

ضرورت پڑی تو میں خود جاؤں گا کشمیر: چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی نے جموں و کشمیر کو لے کر داخل درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑے گی تو میں خود سرینگر جاؤں گا، انہوں نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے ایک رپورٹ مانگی ہے.

اس رپورٹ کو دیکھنے کے بعد اگر مجھے لگا کہ وہاں جانا چاہیے تو میں خود وہاں جاؤں گا۔ انہوں نے اس معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ آخر جموں و کشمیر میں حالات معمول پر کرنے کے لئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں اس کی معلومات دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!