Uncategorized

ایمپریل ڈگری کالج اور منجیرا کالج آف ایجوکیشن کی صفائی مہم

بیدر۔14/ستمبر (وائی آر) آج ہفتہ کو ایمپریل ڈگری کالج اور منجیراکالج آف ایجوکیشن کی جانب سے سوچھتا پکھواڑہ (پندرہ روزہ صفائی ابھیان)منایاگیا۔ کالج کے ذرائع کے بموجب دونوں کالج کے اطراف واکناف صفائی کی گئی اور پودے لگوانے کااہتمام کیاگیا تاکہ ماحول آلودگی سے محفوظ رہ سکے۔

اسی طرح ایمپریل ڈگری اور منجیراکالج سے متصل واقع اے ایف ڈی (ابوالفیض درگاہ)کالونی میں صفائی کی گئی۔ اس کے لئے طلبہ کی ایک چھوٹی سی ریلی کابھی اہتمام کیاگیا۔ سوچھتا مہم کی رہنمائی ڈاکٹر فردوس جہاں پرنسپل نے کی جبکہ کالج کے چیرمین نورالمتین، سکریڑی فتح المبین اور رکن رحمت الامین بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!