بسواکلیان کےاردو صحافیوں نےسابق صدر جمہوریہ ہند کے فرزند اروند جٹٹی کو پیش کیا قرآن کا تحفہ
بسواکلیان: بی ڈی جٹٹی سابق صدر جمہوریہ ہند کے فرزند اروند جٹٹی جنہوں نے 25سال سے لنگا یت سماج کے پر چار کیلئےغیر معمولی خدمات انجام دی ہیں ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے سابق رکن اسمبلی بسواکلیان ایم جی مو لے نے جی جا ماتا اسکول شاہ حسین نے ان کے مذ ہبی صلا حیتوں سے بسواکلیان کی عوام کو استفادہ حاصل کرانے کے لئے ایک تقر یب منعقد کی تھی۔
جس میں بسواکلیان کے تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اس تقر یب میں مہاتما بسو یشور کے مذہبی افکار و خیالات کے تعلق سے لوگوں نے ان سے سوالات کئے اور انہوں نے جوابوں کے ذریعہ مہاتما بسویشور کے وچنوں کو لوگوں تک پہنچایا۔
اسی تقر یب میں بسواکلیان پریس یونین (KSUWJF)کے صدرجناب میر اقبال علی،خوا جہ سرتاج الدین،نعیم الدین جا بکسوار،اکرام الدین کھا دی وا لے،غلام رسول،علاوٴ الدین نے اروند جٹٹی اور جے پاٹل صو فی سنتھ سماج کے حامل شخصیت کو بسواکلیان کے دورے پر مقدس قر ان کا تحفہ پیش کیا۔