ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں 10روزہ گنیش تہوارکا پُرامن اختتام

بسواکلیان: 14/ستمبر(کے ایس) بسواکلیان میں دس روزہ گنیش وسرجن پر امن اختتام کو پہنچا، پولیس کی بھاری جمعیت کی نگرانی میں دس روزہ گنیش کی تقاریب میں بلا مذہب و ملت کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر وسرجن کیا گیا۔ دن میں دو بجے سے صبح کے پانچ بجے تک عوام نے گ گنیش وسرجن کیا اورمختلف گنیش منڈیلیوں نے مختلف انداز میں ملک کی معاشی،سیاسی،مذہبی اور تعمیری انداز کے کٹ آؤٹ گنیش جلوس میں نصب کیا گیا تھا۔

گذشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال بھی عوام نے پولیس والوں کا تعاون کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔اس انتظام کے لئے بیدر ضلع کے ایڈیشنل ایس پی اور سرکل انسپکٹروں نے اسس گنیش منڈلک کے جلوسوں کو اپنی نگرانی میں وسرجن کروایا۔ گنیش نکالنے کے لئے مختلف سیاسی لیڈروں نے گنیش کو نکالنے کا افتتاح کیا۔

اس سال خصوصی طور پر محکومہ سی ایم سی بلدیہ کی جانب سے گنیش وسرجن کرنے کے لئے ایک بڑا گڑھابنایا گیا تھا۔اور تمام منڈلیوں کو کہا گیا تھا کہ وہ تالاب میں پھیکنے کے بجائے اس گڑھے میں ڈالنے کی خواہش کی تھی اسی طرح عمل میں آیا۔اور بلدیہ کی جانب سے ان گنیش کی مورتیوں کو اُٹھوانے کے لئے کیرن کا استعمال کیا گیا۔.

اس مرتبہ سرکل انسپکٹر علی صاحب نے بھی خصوصی طور پر اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ جلوسیوں کے جوش وخروش میں حصہ لیتے ہوئے جلد از جلد وہاں سے گذارنے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!